Trust School is Love, the best one can have, intellectually, morally and by study standards
By Muhammad Ali Hashir — Rating: 5/5
نہیں بتا سکتا کہ اس سکول سے کیا کچھ وابستہ ہے۔ میں 1999-2004 تک اس سکول کا طالبعلم رہا ہوں۔ اسوقت یہ سکول لاہور کا یا یوں کہوں پاکستان کے چند بہترین سکولوں میں سے تھا، غلط نہ ہو گا۔ مخیر حضرات کے تعاون سے معیاری اور مفت تعلیم، سکول کا ہر بچہ سکاوٹ، سکول کا ہر بچہ فن تقریر کا ماہر، علامہ اقبال کے کم از کم 30 اشعار یاد کرنا ہر بچے کے لئے لازم تھے، سکول کا ہر استاد کم از کم ایم ایس سی تھا۔ تعلیم کے اس مشن کا آغاز ٹھوکر نیاز بیگ برانچ سے ہوا تھا، یہ اس سکول کی پہلی بلڈنگ تھی۔ یہاں سے اس کی کرنیں پورے لاہور میں پھیلیں۔ میں اس سکول کو خود سے کبھی الگ نہیں کر سکتا۔ حدا اس سکول کو اسی منہج پہ رکھے جہاں سے یہ چلا تھا۔ اور مجھے امید ہے آج بھی اس سکول کا معیار وہی ہو گا۔ انشااللہ۔
